فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ 214 رب ڈھڈی والا کے 19سالہ نوجوان علی حمزہ ولد حمزہ کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا، والدین نے ڈانٹ پلائی تو علی حمزہ نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ تاہم حالت غیر ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی کوشش کی، تاہم دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔




