بہاولنگر(نامہ نگار )بہاولنگر میں گیس ریفلنگ کے دوران گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ اور ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،بہاولنگر ڈی سی آفس روڈ پر گیس ریفلنگ دکان پر گیس لیک ہونے کے باعث اچانک دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جن میں عمر دراز، فیضان، انور، اعجاز، ساجد رضا، مرسلین اور توصیف شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔




