گیس ریفلنگ کے دوران دھماکہ،4افراد جھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرضی پورہ میں گیس سلنڈر کی غیرقانونی ری فلنگ کے دوران گیس لیکج سے دکان میں دھماکے سے آگ لگ گئی، آگ اور دھماکہ کی زد میں آکر 4افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو الائیڈ اسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔ دھماکہ میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک۔ ذرائع کے مطابق شہر میں گیس ری فلنگ کا خطرناک کاروبار روکنے میں ناکام محکمہ سول ڈیفنس افسران اور انتظامیہ اس واقعہ کو دبانے کی بھرپور کوشش میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں