راولپنڈی (بیوروچیف) راولپنڈی میں گیس لیکج سے دھماکا ہو گیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوئے گئے۔راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ گلشن آباد میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے باعث 5افراد جھلس کر بری طرح زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 3خواتین شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، ترجمان کے مطابق گھر میں گیس لیک ہورہی تھی، بجلی کا بٹن دبانے سے دھماکا ہوا۔




