لاہور(بیوروچیف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پنجاب بھر میں لاپتہ ہونے والی بچیوں کی بازیابی کے حوالے سے اہم احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس کو پندرہ روز میں تمام لاپتہ خواتین کو بازیاب کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے چار سال قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر ڈی آئی جیانویسٹی گیشن پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب پولیس کے تمام افسران کو لاپتہ خواتین کی بازیابی کے لیے فوری اور مثر اقدامات کی ہدایات جاری کی جائیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق سال 2021 سے اپریل 2026 تک صوبہ بھر میں 3 ہزار 252 خواتین کے لاپتہ ہونے کے مقدمات درج ہوئے، جن میں سے 1 ہزار 405 خواتین کو بازیاب کروا لیا گیا جبکہ 1 ہزار 853 خواتین تاحال لاپتہ ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ باقی لاپتہ خواتین کی بازیابی کے لیے کتنا وقت درکار ہوگا




