ہرمن کروئس دو سال کیلئے قومی ہاکی کوچنگ ایڈوائزر مقرر

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں ہاکی کے معیار کو بہتر بنانے اور کھیل کی بحالی کے لئے ہالینڈ کے معروف ہاکی کوچ اور ہائی پرفارمنس ماہر ہرمن کروئس کو ابتدائی طور پر 2 سال کے لئے قومی ہاکی کوچنگ ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔ فیڈریشن کے مطابق ہرمن کروئس عالمی ہاکی میں ایک تجربہ کار اور معتبر نام ہیں، جو کئی دہائیوں سے یورپ، ایشیا اور دیگر خطوں میں قومی ٹیموں اور ایلیٹ ہاکی پروگراموں کے ساتھ کوچنگ اور مشاورتی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔انہیں جدید کوچنگ سسٹم کی تشکیل، نوجوان ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے ٹیموں کی تیاری میں خصوصی مہارت حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں