لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز راولپنڈیز کے یاسر خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پی ایس ایل کے بعد میں نے سابق کپتان محمد رضوان سے بیٹنگ کے حوالے سے بات کی تو انہوں نے مجھے اپنے پاس بلا لیا۔یاسر خان کے مطابق محمد رضوان کے پاس ایک سال گزارا، انہوں نے میرے ساتھ کام کیا جس کا فائدہ ہو رہا ہے، میں 1 سال محمد رضوان کے گھر پشاور میں رہا، 2 سیشنز میں 3 سے 4 گھنٹے بیٹنگ کرائی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میرا فرسٹ کلاس اچھا گیا، نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پرفارمنس ہوئی، اب پی ایس ایل پر فوکس ہے، میں سمجھتا ہوں کہ محمد رضوان نے جس طرح مجھ پر کام کیا اس کا فائدہ ہو رہا ہے۔پشاور زلمی کے خلاف 46 گیندوں پر 83 رنز بنانے والے جارح مزاج بیٹر یاسر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کے لیے اچھا کرے، میں بھی چاہتا ہوں کہ ٹیم کو چیمپئن بنواں۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں میری بہت اچھی پرفارمنسز ہیں، ٹھیک ہے میں قومی ٹیم میں نہیں آ سکا، یہ قسمت کی بات ہے، ابھی میرا ٹائم نہیں آیا، جب ٹائم آئے گا تو اللہ خود راستہ بنا دے گا۔




