ہم بھی انسان ہیں، مداح پرائیویسی کا احترام کریں،جگن کاظم

کراچی(شوبز نیوز)معروف اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے ایک مداح کے ساتھ پیش آنے والے اپنے بدترین تجربے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک تکلیف دہ واقعہ شیئر کیا۔انہوںنے کہاکہ اس وقت میری والدہ کی طبیعت خراب تھی اور میں شدید پریشانی میں تھی، وہ خود اسپتال جانے کی حالت میں نہیں تھیں اور میں مارکیٹ میں کسی ایسے ڈاکٹر کی تلاش کر رہی تھی جو گھر آ کر معائنہ کر سکے۔جگن کاظم نے بتایا کہ میں اس صورت حال میں بہت پریشان تھی اور آنکھوں میں آنسو بھی تھے، اسی دوران ایک مداح لڑکی مجھے ویڈیو میں ریکارڈ کرنے لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں