اسلام آباد (سپورٹس نیوز)قومی خواتین ٹیم کی کھلاڑی عروب شاہ اور ام ہانی نے کہا ہے کہ ہم جتنا وکٹ پر ٹھہریں گے پارٹنر شپ ہوں گی اس کا فائدہ ہے ۔ پی سی بی ڈیجیٹل میں گفتگو کرتے ہوئے ام ہانی نے کہا کہ میرا سادہ سا پلان تھا کہ وکٹ پر باونس تھا تو اس سے فائدہ اٹھانا ہے اور رنز روکنے ہیں اسی سے میں وکٹ لے سکتی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ کم بیک کیلئے بہت محنت کی اور جب آپ کم بیک کرتے ہوتو آپ پرجوش بھی ہوتے ہو اور تھوڑا پریشر میں ہوتا ہے لیکن جب میں نے پہلا بال کر لیا تو سب نارمل ہو گیا ۔عروب شاہ نے کہاکہ میں نے بھی اپنے اسپیل میں چیزوں کو سادہ رکھا اور جس طریقے سے محنت کی اسی طرح بائولنگ کی کوشش کی اور اس میں کوچز کا بھی بڑا ہاتھ ہے، آئندہ بھی کوشش کروں گی کہ تسلسل برقرار رکھوں ۔ انہوںنے کہاکہ میری کوشش تھی کہ زیادہ سے زیادہ ڈاٹ بالز کروں اس سے بیٹرز پر دبا ئوآتا ہے اور کچھ ایسے ہی ہوا اور ہمیں وکٹ ملی۔ انہوںنے کہاکہ میری کوشش ہو گی کہ اگلے میچ میں بھی اسی طرح بائولنگ کروں اتھاپتھو کو آئوٹ کرنے کا خواب تھا لیکن میں آئوٹ نہ کر سکی ٹیم کے لیے اچھا کرنے کی کوشش کروں گی ۔ انہوںنے کہاکہ صدف شمس اور گل فیروزہ نے اچھا آغاز فراہم کر دیا تھا اس کے بعد سدرا امین نے بھی اچھی بیٹنگ کی بیٹنگ لائن اپ کے لئے یہ سب بہت اچھا ہے ہم جتنا وکٹ پر ٹھہریں گے پارٹنر شپ ہوں گی اس کا فائدہ ہے




