جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے 2واقعات کے دوران ہنی ٹریپ مقدمہ میں نامزد ملزم سے مبینہ طور پر مک مکا کرنے کی پاداش پر مدعیہ اور منشیات فروش کو حراست میں لیکر لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو سے زائد آئس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کے سب انسپکٹر الیاس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہد کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد کر لی ہے ایک اور واقعہ میں لیڈی سب انسپکٹر اقصی یونس نے کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ مقدمہ کی مدعیہ کو حراست میں لیکر پابند سلاسل کر دیا ہے پولیس کے مطابق ملزمہ نے چک نمبر 77 ر-ب کے رہائشی عبدالرزاق کیساتھ زنا کا مقدمہ درج کروایا تھا اور طمع نفسانی کی خاطر اعترافی بیان ریکارڈ کروایا کہ عبدالرزاق کو شک کی بنا پر نامزد کیا تھا میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی ہے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں سپلائرز اور انکے سہولت کاروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




