لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار حسن جہانگیر نے ریکھا کی جانب سے محبت بھرا خط لکھنے کے سوال کا جواب دے دیا۔حسن جہانگیر پاکستان کے لیجنڈری گلوکار ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1986 میں کیا، انہیں اپنے مشہور زمانہ ہٹ گانے “ہوا ہوا سے بے پناہ مقبولیت ملی اور انہوں نے “ہٹو بچو اور “پیار پاکستان جیسے گانے بھی گائے۔ان کے گانے بھارت میں بے حد مقبول ہوئے جہاں تقریبا 40 سال پہلے ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔گلوکار کو ریکھا، امیتابھ بچن، سلمان خان اور کئی دوسرے لیجنڈری بھارتی ستاروں کی جانب سے بھی خوب داد ملی اور آج کل، گلوکار اپنے آنے والے میوزک پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جو جلد ہی ریلیز کیے جائیں گے۔حسن جہانگیر حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئے، پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے بھارتی اداکارہ ریکھا اور دیگر شخصیات کی طرف سے محبت کے خطوط موصول ہونے کے بارے میں بات کی۔جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ ہم نے سنا ہے کہ جب ہوا ہوا زبردست ہٹ ہوا تھا تو ریکھا جی نے آپ کو محبت کا خط لکھا تھا۔




