ہیرامنڈی کے موضوع کو ممنوعہ سمجھا جاتا ہے’ خلیل الرحمان قمر

لاہور (شوبز نیوز) نامور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامنڈی لکھنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ارشاد بھٹی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ پاکستان میں ہیرامنڈی کے موضوع کو ایک ممنوعہ سمجھا جاتا ہے اور سعادت حسن منٹو کے علاوہ کسی نے اس پر کھل کر نہیں لکھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب ہیرامنڈی کو ایک فلم کے طور پر بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی تو اس کا نام منڈی رکھا گیا تھا اور انہیں بھارت سے اس کا اسکرپٹ لکھنے کے لیے 40، 40 منٹ طویل فون کالز آتی تھیں۔معروف لکھاری نے بتایا کہ انہوں نے حب الوطنی کی بنیاد پر یہ پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھارتی پروڈیوسرز سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی لکھاریوں کو بھی وہی عزت دیں جو ہم ان کے فنکاروں کو دیتے ہیں۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں نے شرط رکھی کہ جب میں ایئرپورٹ پہنچوں تو وہاں ان کا الیکٹرانک میڈیا موجود ہونا چاہیے، کیونکہ جب ان کا کوئی بی کلاس اداکار بھی پاکستان آتا ہے تو ہمارا میڈیا انہیں بہت پروٹوکول دیتا ہے۔ ہمیں اپنی عزتِ نفس سیکھنی چاہیے۔خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا کہ انہوں نے جاوید اختر جیسے لوگوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایک کم ظرف انسان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2015 میں انہیں دوبارہ پیشکش ہوئی تو انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ مودی حکومت کے دور میں بھارت قدم بھی نہیں رکھیں گے۔ بھارتی فلم ساز نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر خلیل الرحمان قمر یہ اسکرپٹ نہیں لکھیں گے تو وہ اس پر فلم نہیں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے ہیرامنڈی کا ٹیزر سیریز کی صورت میں دیکھا تو میں مسکرا دیا، کیونکہ فلم ساز نے اپنا وعدہ نبھایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں