فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری سکولوں میں اہل امیدواروں کی میرٹ کی بنیاد پر ہیڈ ٹیچرز، سینئر ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز (مرد و خواتین) کی تعیناتی کیلئے ای ٹرانسفر رائونڈ کھولنے کی ہدایت کر دی۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اہل امیدوار 4 ستمبر 2026 تک ای ٹرانسفر کے ذریعے اپنی ترجیحات جمع کرا سکیں گے، جبکہ QR کوڈ والے پوسٹنگ آرڈرز 4 ستمبر 2026 کو جاری کیے جا سکیں گے۔سیکنڈری سکول ٹیچرز (کمپیوٹر سائنس/BS-16) ہیڈ ٹیچر کے طور پر تعیناتی کے لیے صرف دو صورتوں میں درخواست دے سکیں گے۔ پہلی صورت میں وہ اسی سکول میں ہیڈ ٹیچر کی پوسٹ پر تعیناتی حاصل کر سکتے ہیں جہاں وہ اس وقتSSTکے طور پر تعینات ہیں، بشرطیکہ ہیڈ ٹیچر کی آسامی خالی ہو۔ دوسری صورت میں ایسے دوسرے سکول میں تعیناتی ہو سکے گی جہاں sst اور ہیڈ ٹیچر دونوں کی آسامیاں خالی ہوں۔ SSTs (BS-16) کو ان کہ موجودہ ضلع سے باہر تعینات نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جن حلقوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے، وہاں کوئی ٹرانسفر یا پوسٹنگ نہیں کی جائے گی۔ اس عمل کو اولین ترجیح پر مکمل کیا جائے تاکہ مقررہ مدت کے اندر میرٹ بیسڈ پوسٹنگ کا عمل مکمل کیا جا سکے۔




