یمنی زیدی کی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر وائرل

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ یمنی زیدی کی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ یمنی زیدی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ کا جشن مناتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے پوسٹ میں سرپرائز برتھ ڈے پارٹی دینے پر دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ میری اور فیملی کے لیے سرپرائز برتھ ڈے 2026۔ دنیا بھر سے تمام مداحوں کا شکریہ جنہوں نے میرے اس دن کو خاص بنایا۔یمنی زیدی کا کہنا تھا کہ یہ احساس واقعی بہت خوبصورت ہے کہ آپ کو چاہنے والے اتنے سارے لوگ موجود ہیں۔ آپ کے یہ آنسو اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ کا دل محبت سے بھرا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں