یو اے ای نے پاکستانی و بھارتیوں سمیت متعدد کرکٹرز کو شہریت دیدی

دبئی (سپورٹس نیوز) متحدہ عرب امارات نے پانچ کرکٹرز کو شہریت دے کر نئی تاریخ رقم کر دیا۔خزیمہ تنویر، اجے کمار، اکشدیپ ناتھ، ہرپریت بھاٹیا اور ادیب عثمانی کو نیچرلائزیشن کے ذریعے یو اے ای کی شہریت دی گئی ہے۔ یہ کھلاڑی اس اعزاز کو حاصل کرنے والے پہلے کرکٹرز بن گئے ہیں۔اگرچہ فٹبال، رگبی اور جوڈو کے کئی کھلاڑیوں کو 2018 کے صدارتی فرمان کے بعد یو اے ای کی شہریت مل چکی ہے لیکن کرکٹ زیادہ تر ایسے غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل رہی ہے۔ جو آئی سی سی کے تین سالہ رہائش کے قانون کے تحت ملک کی نمائندگی کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں