ہسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ فوری کرانے کا حکم

اسلام آباد (بیوروچیف) وزارت صحت نے وفاق کے زیر انتظام تمام سرکاری اسپتالوں میں فوری طور پر فائر سیفٹی آڈٹ شروع کرانے کا حکم دے دیا۔وزیرصحت مصطفی کمال کی ہدایت پروزارت صحت نے مراسلہ جاری کر دیا جس میں تمام اسپتالوں کا جامع فائرسیفٹی آڈٹ مجاز اور ماہر فائر سیفٹی کمپنی کے ذریعے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے مراسلے کے مطابق اسپتالوں میں فائر الارم، فائر فائٹنگ آلات،ایمرجنسی ایگزٹ اورانخلا کے راستوں کاتفصیلی جائزہ لیاجائیگا،جبکہ بجلی سمیت دیگرممکنہ فائر ہیزرڈز، ایمرجنسی رسپانس اور عملے کی تیاری بھی جانچی جائے گی۔وزارت صحت کیمطابق آڈٹ کے دوران سامنے آنے والی فوری خطرے کا باعث بننے والی خامیوں کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا،تمام اسپتالوں کو آڈٹ کے آغاز، متعلقہ کمپنی کے نام اور تکمیل کی متوقع تاریخ سے فوری آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں