ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمرکی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا کی کارروائی’ تھانہ ٹھیکری والہ کے علاقہ 276ج ب ڈنڈیوال میں 10سالہ بچی فضا نورکے ساتھ زنا حرام کاری کرنے والا ملزم گرفتارملزم عثمان نے بچی کو ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والہ واجد حسین siنے 24گھنٹے کے اندر ملزم عثمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا، تھانہ ٹھیکری والہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔




