10ماہ کے دوران ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں22کروڑ ڈالر اضافہ

اسلام آباد ( بیو رو چیف )موجودہ مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 22کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جولائی 2025 سے اپریل 2026تک ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 15ارب ڈالر سے زائد رہا۔ادارہ شماریات کیمطابق جولائی تا اپریل ٹیکسٹائل برآمدات میں 1 اعشاریہ چار آٹھ فیصد بڑھیں،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 14 ارب 85کروڑ ڈالر تھا، گزشتہ مالی سال کی نسبت ماہانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 22 اعشاریہ 8 فیصد بڑھیں ۔ادارہ شماریات کیمطابق اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات تقریباً 1 اعشاریہ 5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں،گزشتہ سال اپریل میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کا حجم 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں