10 سال سے مفرور اشتہاری گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے انٹرپول کے ذریعے 10 سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے 10 سال سے اشتہاری ملزم شکیل کی گرفتاری کیلئے بحرین حکام سے رابطہ کر کے مذکورہ ملزم کو گرفتار کر کے فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فیصل آباد لایا گیا جہاں پر امیگریشن سٹاف نے ملزم شکیل کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں