فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں فیصل آباد کے صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی115 سے 15 اور پی پی116 سے 16امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔ حلقہ پی پی115 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں طاہر جمیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے جبکہ آج 15اکتوبر کو درخواستیں جمع کروانے کا آخری روز اور کل 16اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست شائع کی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی115 سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ ان کے بیٹے بیرسٹر آفاق احمد’ سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ’ پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے اصغر علی قیصر’ رانا ایم اے بابر خاں’ عمر اقبال ایڈووکیٹ’ خالد محمود’ عمر اقبال نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔ جبکہ پی پی116 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں’ انکی اہلیہ اقراء ثنائ’ پیپلزپارٹی کے نعیم دستگیر خاں’ محمد طاہر پرویز’ اصغر علی قیصر’ لال حسین راشد’ سرمد فضل حسین’ خالد محمود’ شاہد سعید منہاس ایڈووکیٹ’ خواجہ اسد اعجاز’ محمد شاویز’ مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری شفیق احمد گجر’ بلال حسن’ عبدالرشید’ صغیر احمد بابر’ منیر احمد بابر کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں اور آج کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز ہے اور شام 5بجے تک کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفس کے پاس جمع کروائے جا سکتے ہیں۔




