برلن (سپورٹس نیوز) ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025 کے سلسلے میں جرمنی گئے ہوئے پاکستانی دستے میں شامل2ایتھلیٹس غائب ہو گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس نے مقابلوں میں شرکت کی، تاہم 24جولائی کے بعد ایتھلیٹس یونیورسٹی گیمز سے غائب ہیں۔ذرائع کے مطابق ایتھلیٹس نے ڈنر میں شرکت کی، صبح ناشتے کے وقت غائب ہونے کی اطلاع سامنے آئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایتھلیٹس کے پاسپورٹ منیجر کے پاس ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی دستے کی واپسی 27جولائی کو ہو گی۔پاکستان یونیورسٹی گیمز کے دستے کے سربراہ جاوید میمن کا کہنا ہے کہ جلد ساری صورتِ حال اور حقیقت سے آگاہ کریں گے۔




