نئی دہلی (شوبز نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 21 سالہ طالبہ اور ماڈل مسکان کو گھر میں چاقو کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ شام مغربی دہلی کے علاقے تلک نگر میں پیش آیا جہاں مسکان اپنے گھر میں اکیلی تھی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اسے جسم کے مختلف حصوں، خصوصا پیٹ پر متعدد وار کیے گئے تھے۔ مسکان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل مسکان دوسری منزل پر واقع گھر میں موجود تھی جہاں گھریلو ملازمہ نے اسے زخمی حالت میں دیکھا اور اہل خانہ کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔پولیس کی تحقیقات کے مطابق مسکان اور عمران ایک دوسرے کو تقریبا ڈیڑھ سال سے جانتے تھے۔ عمران اس جم میں ٹرینر رہ چکا ہے جہاں مسکان جایا کرتی تھی۔تفتیش کے دوران پتا چلا کہ عمران جم سے ملازمت چھوڑ گئے اور مسکان کے قتل کے فوری بعد فرار ہوگیا۔




