25ویں نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز 23دسمبر سے ہوگا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیرِ اہتمام 25ویں نیشنل مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز 23 دسمبر سے لیاقت جمنازیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہوگا،پاکستان واپڈا اور کاسموپولیٹن اکیڈمکس بالترتیب مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں اپنے، اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گے۔ اس بات کا اعلان گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر محمد ثمین ملک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے مختلف ڈیپارٹمنٹس، صوبائی اور ریجنل کی 15 ٹیموں کو مدعو کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں