فیصل آ باد(سٹاف رپورٹر) بانی چیئرمین انٹرنیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن چوہدری عطاء محمد گجر کا کہنا ہے کہ 28 ویں 3 روزہ انٹرنیشنل سالانہ بکرا’ بچھڑا’ اونٹ میلہ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ میلہ 8مئی سے ریس کورس اسٹیڈیم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شروع ہو گا۔وزنی اور خوبصورت بکرا ‘بچھڑا’ چھترا اور اونٹ کے ان مقابلوں میں ملک اور بیرون ملک سے لوگ اپنے پالتو مویشیوں کیساتھ شریک ہونگے۔ مقابلوں میں زیادہ دودھ دینے والی بکریوں کا مقابلہ بھی ہوگا ‘ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو گرانقدر نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے جائینگے۔ 8مئی جمعتہ المبارک صبح 7بجے خوبصورت لائلپوری بکرا 7.30بجے خوبصورت پٹھ لائلپوری 8بجے خوبصورت بکری لائلپوری 9بجے خوبصورت مکھی چینی بکرابریڈر 9:30 بجے خوبصورت مکھی چینی پٹھ 10بجے خوبصورت مکھی چینی بکری 11بجے دودھ دینے والی بکری انٹری ہوگی۔ 9مئی بروز ہفتہ صبح 5بجے کچی بوائی دودھ بکری شام 5بجے کچی چوائی دودھ بکری شام 6بجے تک خوبصورت جانوروں کی انٹری ہوگی۔ 7بجے خوبصورت مکھی چینی بکری 8بجے خوبصورت ڈبہ بکرا 9بجے خوبصورت سفید بکرا سینگ والا 10بجے خوبصورت سفید بکرا بغیر سینگ والا 11بجے خوبصورت بچھڑا 12بجے شب خوبصورت اونٹ 10مئی بروز اتوار صبح 5بجے دودھ بکری پکی چوائی شام 5بجے دودھ بکری فائنل چوائی 7بجے شام وزنی اونٹ مقابلہ 8بجے وزنی بچھڑا مقابلہ 9بجے وزنی کٹا مقابلہ 10بجے وزنی دنبہ 10.30وزنی چھترا مقابلہ 11بجے وزنی ٹیڈی کراس اور پیور12بجے وزنی بکرا مقابلہ ہوگا۔




