3دن اچھی کرکٹ کھیلی، چوتھے روز بیٹنگ میں ناکام ‘ بابر اعظم

ٹاروبا(سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے 3 دن اچھی کرکٹ کھیلی، لیکن چوتھے روز بیٹنگ میں ناکام رہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پوسٹ میچ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کا نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز نے کنڈیشنز کا بہترین فائدہ اٹھایا، ابتدائی اوورز میں نئی گیند کو سنبھل کر کھیلنا ضروری تھا، غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں