40سالہ شخص کی مبینہ طور پر نہر میں کود کر خودکشی

جڑانوالہ(نامہ نگار) 40سالہ شخص نے نہر میں کود کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی،وقوعہ چک نمبر 233 گ ب میں پیش آیا، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 215کے رہائشی عمران کی چک نمبر 233 گ ب میں شادی ہوئی تھی اور وہ اپنے سسرال کے ہاں ہی رہائش پذیر تھا گزشتہ روز عمران نے نہر گوگیرہ برانچ میں کود کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے سپرد کیا پولیس تھانہ صدر کے مطابق جاں بحق ہونیوالے عمران نے نہر میں کود کر خود کشی کی ہے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں