ساہیوال (بیورو چیف) بائی پاس: 40 ہزار لیٹر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی.ساہیوال بائی پاس کے قریب قومی شاہراہ پر 40 ہزار لیٹر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گیا۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسرا ن و جوان فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور حفاظتی و ریسکیو اقدامات شروع کر دیے۔موٹروے پولیس نے حادثے کے مقام پر فوری حفاظتی حصار قائم کرتے ہوئے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب منتقل کیا، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر انتظامات کیے گئے۔ مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو بھی بروقت اطلاع دی گئی۔سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ موٹروے پولیس کی بروقت موجودگی اور پیشہ ورانہ انداز میں ٹریفک مینجمنٹ کے باعث حادثے کے مقام پر شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو احتیاط سے سفر کرنے اور ساہیوال بائی پاس پر متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




