5ارب ڈالرکے ریفائنری اپ گریڈ معاہدوں کی راہ ہموار

اسلام آباد(بیوروچیف) برائون فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری کر دی گئی جس کے بعد5ارب ڈالر اپ گریڈ معاہدوںکی راہ ہموار ہوگئی۔پالیسی کے مطابق ریفائنریوں کو یکم اکتوبر تک اپ گریڈ معاہدے کرنا ہوں گے، معاہدے نہ کرنے پر ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈیِمڈ ڈیوٹی مزید کم ہوگی۔ریفائنریوں نے 15 نومبر تک معاہدہ نہ کیا تو ڈیِمڈ ڈیوٹی مکمل ختم کر دی جائے گی، پالیسی کے مطابق ریفائنریوں کو درآمدی خام تیل پر 20 دن کا اور مقامی تیل پر 15دن کا ذخیرہ رکھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں