5افراد کا قاتل اشتہاری 15سال بعد گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ بلوچنی عدیل مصطفی نے 5 افراد کے قاتل اشتہاری کو 15 سال بعد حراست میں لے لیا ہے،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ بلوچنی عدیل مصطفی نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 5 افراد کے قتل میں ملوث و مطلوب اشتہاری ملزم محمد حسین کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 15 سال قبل مقدمہ بازی کی رنجش پر تاریخ پیشی پر جاتے ہوئے 5 افراد گلزار،محمد ارشاد،بابر علی،نذر حسین اور عمر دراز کو قتل کر دیا تھا پولیس تھانہ بلوچنی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ڈویژن بھر میں اشتہاریوں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے،سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے 15 سال سے مطلوب 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس تھانہ بلوچنی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں