نشہ کے عادی45سالہ شخص کی جھلسی ہوئی نعش برآمد

ساہیانوالہ(نامہ نگار) تھانہ چک جھمرہ کی حدود سے نشے کے عادی شخص کی جھلسی ہوئی نعش برآمد متوفی کی شناخت 45سالہ طاہر ولد شفیع کے نام سے ہوئی واقع کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 188ر۔ب نلے والا میں سے ایک خالی دوکان سے مسخ شدہ جھلسی ہوئی نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت اسی گاں کے رہائشی طاہر سے ہوئی علاقہ مکینوں نے جھلسی ہوئی نعش دیکھ کر پولیس تھانہ چک جھمرہ کو اطلاع دی جس پر پولیس نے نعش قصبہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد متوفی کے ورثا کے حوالے کردی اطلاعات کے مطابق متوفی آگ جھلسا کر ٹھنڈا دور کر رہا تھا کہ آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں