سال نو کے پہلے روز اسرائیل کی گھر پر بمباری،10فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2024ختم ہوگیا لیکن فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم نہ رک سکے،جبالیہ، بوریج پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 10شہید گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فلسطینیوں ظلم و بربریت جاری ہے،نئے سال کے افتتاحی روز جبالیہ، تروش خاندان کے گھر پر اسرائیلی بمباری سے 7 افراد شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر بچے تھے۔ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ کے ہسپتال مکمل تباہی کے دہانے کے قریب پہنچ گئے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے حملوں سے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے بارے میں شدید تشویش پیدا ہوئی ہے کیونکہ اس میں ممکنہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا حوالہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ دنوں سے غزہ میں خون جما دینے والی سردی اور شدید بارش بے گھر فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔خیموں میں پانی بھر گیا،شدید ٹھنڈ سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔ پناہ گزین کیمپوں، ہسپتالوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں میں 40 فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار 541 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں