وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر کو تجاوزات فری بنایا جارہا ہے،کمشنر سلوت سعید

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شہر کو تجاوزات فری بنانے کے لئے گرینڈ اپریشن روزانہ کی بنیاد پرجاری ہے۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی ہدایت پرشہر کو تجاوزات مافیا سے چھٹکارہ دلانے کے لئے چیف آفیسر سید علی عباس بخاری کی زیرنگرانی میونسپل آفیسر ریگولیشن عظمت فردوس نے بھرپور کارروائیاں کیں اورجھنگ روڈسے تجاوزات کا صفایاکرادیا گیا۔میونسپل آفیسر ریگولیشن نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف اپریشن بلاتعطل زیروٹالرنس پالیسی کے تحت جاری ہے۔دکاندارتجاوزات قائم کرنے سے بازرہیں باربار خلاف ورزی اور مزاحمت کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جارہے ہیں۔کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے تعاون کیا جائے تاکہ ایکشن کی نوبت نہ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں