ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی جانب سےFICکے ایمرجنسی وارڈ کیلئے ادویات کا عطیہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فائونڈیشن کی طرف سے ایمرجنسی وارڈ کے لئے لائف سیونگ ادویات کا عطیہ دیا گیا۔یہ عطیہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرندیم اخترنے جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فائونڈیشن کاشف فاروق سے وصول کیا۔میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین،منیجر عاصمہ مزمل و دیگر بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہارٹ سیور فائونڈیشن کے فلاحی جذبے کو سراہا اور کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے فائونڈ یشن کی خدمات مثالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر ہسپتال کو دستیاب وسائل کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں تاہم نجی شعبہ کی شراکت داری خوش آئند اقدام ہے جس کی بدولت مریضوں کوعلاج معالجہ کی سہولت میں وسعت آرہی ہے۔جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فائونڈیشن نے کہا کہ ہسپتال کو درکار ادویات،مشینری و دیگر ضروری ساز و سامان کی فراہمی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا جس میں مخیر حضرات کے قابل قدر تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں