علامہ کائناتی اور علامہ اختر سدیدی کی تعلیمات اور افکار کو عام کرنے کی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دم توڑتی ہوئی انسانی قدروں کی بحالی کے لیے علامہ کائناتی اور علامہ اختر سدیدی کی تعلیمات اور افکار کو عام کرنے کی ضرورت ہے ان دونوں مشاہیر کے مسودات کو عوام کے سامنے لانے کا اہتمام کرنا ہوگا’ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید نے سال کی آخری شام علامہ کائناتی و اختر سدیدی کے نام منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا’ انہوں نے کہا کہ لائلپور کی تاریخ ان شخصیات کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے ‘ تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد اعجاز ورک نے کہا کہ علامہ اختر سدیدی اور علامہ کائناتی نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں کو عام کرتے ہوئے انسان دوستی اور انسانیت کی خدمت کو عام کرنے کا درس دیا ہے ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے مہمان اعزاز خالد پرویز شیخ نے کہا کہ انجمن اسلامیہ عملی طور پر انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے علم کی روشنی کو عام کرنے اور جہالت کے اندھیرے دور کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے یتیم بچوں کی پرورش اور تربیت تعلیم کے ساتھ ساتھ بیروزگاری کے خاتمے کیلئے قرضوں کی فراہمی اور خواتین کو ہنر سکھانے کی خدمات بھی انجام دی جارہی ہیں اور انشاللہ یہ سلسلہ جاری رہیگا اس موقع پر محمد اقبال عظیمی ایڈووکیٹ’ محمد نسیم آرٹسٹ’ ناصر مجید’ اظہار احمد گلزار’ پروفیسر ریاض احمد قادری ‘کوثر علیمی’ سرفراز احمد رازی’ میاں بشیر اعجازِ اشفاق’ بابر سید’ ریاض نگینہ’ ڈاکٹر غلام حسین زاہد’ ڈاکٹر خالد شہزاد’ شہزاد بیگ اور طارق محمود خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ کائناتی و علامہ اختر سدیدی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ روپے پیسے کی دوڑ میں انسان آج سب کچھ بھول چکا ہے انسانی قدریں دم توڑ چکی ہیں انسانیت ختم ہو چکی ہے انسانی زندگی سے سکون اور اطمینان ختم ہو چکا ہے بے برکتی کے اس دور میں انسان حیوان سے بھی بدتر ہوتا جا رہا ہے تحمل بردباری اخلاص بھائی چارے کے جذبات ختم ہو چکے ہیں جو آج سب سے بڑا انسانی المیہ ہے اس موقع پر حمید شاکر’ کامران رشید’ محمد طاہر صدیقی ساغر’ شہزاد حسن’ مسعود فقیر حسین چشتی’ علی شیر اختر اور بشیر احمد جاوید سمیت دیگر شعرا نے اپنا کلام پیش کر کے داد حاصل کی آخر میں پرویز خالد شیخ کی طرف سے شعرا حضرات اور مقررین میں تحائف پیش کئے گئے’ ناظم تقریب طارق محمود خان کائناتی نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں