دُعا ہے نیا سال امن’ استحکام اور خوشحالی کی نوید بنے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدرخالدمحمودرندھاوا،ناظم خالدمصطفوی ایڈووکیٹ،نائب ناظم عمرفاروق علوی،سہیل مقصود،سیکرٹری اطلاعات غلام محمدقادری نے نئے سال کی آمد پر کہا ہے کہ دعا ہے سال 2025امن، استحکام اور خوشحالی کی نوید بنے۔25کروڑ عوام کے اس ملک کو استحکام کی ضرورت ہے۔ عدم استحکام کی بڑی وجہ عدم برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں بچے سکول نہیں جاتے، ہم اپنی آغوش میں ایک ان پڑھ نسل پروان چڑھا رہے ہیں، ہزاروں مائیں بروقت علاج کی سہولت نہ ملنے پر دوران زچگی موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔لوگ انصاف کے لئے نسل در نسل خوار ہوتے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔ ناقص پانی کی وجہ سے ہر سال لاکھوں اموات ہوتی ہیں، ہر سال اعلی تعلیم یافتہ ہزاروں نوجوان بے روزگاروں کی فہرست کا حصہ بن رہے ہیں مگر اس طرف کسی کی توجہ نہیں ہے، ہمارا دشمن سرحدوں کے باہر نہیں اندرہے۔ جس گھر میں بھائی بھائی کا گلا کاٹ رہا ہو، ناشکری ہو، سازشیں ہوں، تہمتیں ہوں وہاں امن خوشحالی اور سکون کیسے آئے گا؟۔ ہمارے نبی حضور نبی اکرم کی یہ تعلیمات ہیں کہ غلطیوں سے درگزرکریں، ہر وقت اصلاح اور احتساب سے کام لیں، توبہ،احسان، عفوو درگزر اور صلہ رحمی مصطفوی تعلیمات کا جوہر ہیں مگر ہم اس تعلیمات کو بھلا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں