تحریک اہلسنت کو یونین کونسل کی سطح پر مضبوط بنائینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک اہلسنت پاکستان فیصل آباد (سٹی) کے صدر رضوان نوید ‘جنرل سیکرٹری عبدالغفار انصاری اور سینئر نائب صدر سہیل عباس نیازی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک اہلسنت پاکستان کو فیصل آباد شہر میں مزید فعال بنایا جا رہا ہے حضرت پیر محمد فضل رسول حیدر رضوی (رحمة اللہ علیہ) کیپیغام کو عام کرنے کیلئے بھرپور کاوشیں کی جائیں گی اور حضرت پیر فیض رسول رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی نگرانی میں فیصل آباد میں تحریک اہلسنت کے پلیٹ فارم سے اخوت’ رواداری کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے مذکورہ عہدیداران نے مزید کہا کہ ہم پر جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے ہم بطریق احسن نبھانے میںکوئی کسر اٹھا نہیںرکھیں گے اورتحریک اہلسنت کو ہر یونین کونسل کی سطح پر مضبوط بنائیں گے’ لوگوں میں عشق رسول کی بیداری کیلئے محدث اعظم پاکستان حضرت مولانا سردار احمد چشتی رحمة اللہ علیہ کی شبانہ روز خدمات کو کسی صورت فراموش نہیںکیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں