MCFملازمین سے مزاحمت کرنے پر تاجر کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے پر ریگل روڈ کے تاجر شیخ معین الدین لالہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا’لینڈ آفیسر محمد افضل نے بتایا کہ وہ چیف آفیسر ریگولیشن عظمت فردوس کے ہمراہ ریگل روڈ سے تجاوزات ختم کررہے تھے کہ ریگل روڈ پر انار کلی بھوآنہ بازار کے باہرناجائز تجاوزات اور دکانوں کے باہر پڑے سامان کو قبضہ میں لیا تو ریگل روڈ کے تاجر لالہ معین الدین نے کارِ سرکار میں مداخلت کی اور عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر انکروچمنٹ انسپکٹر کی درخواست پر کوتوالی پولیس نے کارِ سرکار میں مداخلت کرنے اور لوکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں