گھریلو جھگڑے پر شوہر نے گلا دبا کر بیوی کو مار ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر مشتعل شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،ترکھانی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم غلام مرتضیٰ اور اسکی ساتھی خاتون شاہدہ پروین کی تلاش شروع کردی،تفصیل کے مطابق تھانہ ترکھانی کے علاقہ41گ۔ب کے رہائشی شعیب نے بتایا کہ اسکی ہمشیرہ طاہرہ یاسمین کی شادی کچھ عرصہ قبل غلا م مرتضیٰ سے ہوئی تھی میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا 21دسمبر2024کو گھریلو جھگڑے پر شوہر نے نشہ آور چیز کھلا کر طاہرہ یاسمین کو بیہوش کیا اور پھر اسکا گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی تھی اور رپورٹ آنے پر تھانہ ترکھانی پولیس نے12روز بعد قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ،مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسکو بھی گلہ دبا کر مارنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ بچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں