گذشتہ سال معیشت اور سیاست کیلئے تباہ کن ثابت ہوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیرداخلہ ملک اصغر علی قیصر، ڈویژنل و ڈسٹر کٹ میڈیا کواڈینیٹر محمد طاہر شیخ،پیپلزپارٹی یورپ کے نائب صدر رانا محسن خان نے کہاکہ سال 2024 پاکستان کی معیشت اور سیاست کے لیے تباہ کن ثابت ہوا ۔ہر سال ایک نیا سال نئی امنگوں کے ساتھ طلوع ہوتا ہے ،اللہ تعا لی ہمیں اپنی اصلاح کرنے کی توفیق دے امین ۔خدا کے لیے نوجوان نسل اور اپنے گھرانے کی بہتری کے لیے اطاعت رسولۖ اور احکام الہی کو اپنانا ہمارا مقصد حیات ہونا چاہیے ۔ انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں دین برحق کی تعلیمات پر عمل ہی ایمان کی تکمیل کا راستہ ہے غیر اعلانیہ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث روز مرہ زندگی مفلوج اور شہر ساکت ہوا جا رہا ہے جو حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے حکمرانوں کے پیرس میں عوام مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں گیس و بجلی بحران کی وجوہات معلوم کر کے اس کے تدارک کیلئے ٹھوس قدامات کئے جائیں پیداوار گیس صوبے کے عوام کو بلا روک ٹوک فراہم کی جائے تاکہ لوگوں میں پیدا ہونے والا احساس محرومی ختم ہو سکے ۔نئی امیدوں کیساتھ سال نو کا پیپلز پارٹی خیر مقدم کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں