رِدا سندھو صحافی خواتین کیلئے مشعل را ہ ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد پریس کلب کی نو منتخب نائب صدر ردا سندھو کے اعزاز میں گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی کے پریس میڈیا اینڈ پبلیکشنز ڈیپارٹمنٹ نے انہیں خصوصی اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین نے اپنے خصوصی پیغام میں ردا سندھو کو نوجوان خواتین کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کم۔عمری میں یہ کامیابی خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں کی بہترین عکاس ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر پر یس میڈیا اینڈ پبلیکشنز ڈاکٹر عمارہ جاوید نے کہا کہ ردا سندھو کی کامیابی نئی نسل کی صحافی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔ تقریب میں میڈیا ریلیشن آفیسر شکیلہ امیر نے بھی شرکت کی۔ ردا سندھو نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ پریس کلب کے خواتین لاونج اور ڈیجیٹل اسٹوڈیو میں صحافت کی طالبات کے لیے تربیتی سیشنز منعقد کریں گی تاکہ انہیں جدید صحافتی مہارتوں سے روشناس کرایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں