ڈاکٹر محمد عرفان کے والد محترم میاں محمد یونس سپرد خاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الائیڈ ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان کے والد محترم میاں محمد یونس رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ شب کریسنٹ سکول بولے دی جھگی میں ادا کرنے کے بعد اکبرآباد والے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، نمازجنازہ میں ڈاکٹروں’ تاجروں’ سیاستدانوں’ صحافیوں’ وکلائ’ عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔ ڈاکٹر محمد عرفان کی رہائشگاہ 13 اے گلستان کالونی اور فون نمبر 0333-6611455 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں