فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما عمراحمدخان نے اپنے والد اسرار احمدمنے خان کے انتقال پراظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے ان کے گھرآنے پراپنے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاخصوصی طورپرشکریہ اداکیاہے ان کاکہناتھاکہ اسراراحمدمنے خان میاں نواز شریف کے وفاداراور قابلِ اعتماد دوست تھے اس لیے وہ میاں نواز شریف کی ترجیحات میں شامل تھے۔ میاں نوازشریف نے ہمارے غم میں شامل ہوکرہمارے خاندان کی حوصلہ افزائی کی ہے-انہوں نے نماز جنازہ اورقرآ ن خوانی میں شرکت کرنے والے تمام موجودہ وسابق اراکینِ اسمبلی یونین کونسلوں کے سابق چیئرمینز مسلم لیگی کارکنوں اورحلقہ پی پی112 کے عوام کابھی شکریہ ادا کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے ان کے والد سے محبت اور دوستی کاثبوت اورہمارے خاندان کے غم میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کی تقلید میں پارٹی قیادت سے وفاداری قائم اورغیرمشروط طور پرپارٹی کیلئے ہرذمہ داری پوری کریں گے۔ حلقہ کے عوام کے لیے ان کے دروازے کھلے رہیں گے ہر سطح پر خدمت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے 2بارالیکشن میں حصہ لیا جس میں ان کی ٹیم سمیت عوام نے بھرپور ساتھ دیا۔




