معمولی جھگڑے کا المناک انجام’ 45سالہ شخص قتل

ماموں کانجن (نامہ نگار) تھانہ گڑھ کے علاقہ آبادی نور کے کاٹھیہ میں دوران لڑائی 45 سالہ شخص کو فائر مار کر قتل کردیا گیا ذرائع کے مطابق تھانہ گڑ ھ کے علاقہ آبادی نور کے کاٹھیہ میں دوران لڑائی جھگڑا 45 سالہ یعقوب ولد حشمت نامی شخص کو اس کے کزن نے پیٹ میں فائر مار دیا جس سے یعقوب نامی شخص موقع پر دم توڑ گیا مقتول نشہ کا عادی تھا نشہ کی رقم مانگنے پر اس کے کزن کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جو طول پکڑتے ہوئے مقتول کی جان لے ڈوبا۔پولیس تھانہ گڑھ کو اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او ہمراہ بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے نعش کو تحویل میں لیکر کر مزید کارروائی کا اغاذ کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں