4تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او کامران عادل نے چار تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔ نئے تعینات ہونیوالوں میں سب انسپکٹر غازی امتیاز احمد کو ایس ایچ او تھانہ سمن آباد’ سب انسپکٹر پرویز خالد کو ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ’ سب انسپکٹر وقاص اشرف کو ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا اور سب انسپکٹر مدثر قادر ایس ایچ او تھانہ منصورآباد تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں