محکمہ تعلیم کا صوبہ بھر سے زیر التواء ڈسپلنری کیسز جلد نمٹانے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم کی طرف سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں اساتذہ کیخلاف ڈسپلنری کیسزکو ایک ماہ کے دوران مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے’ڈائریکٹر ایڈمن پبلک انسٹرکشن کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رایجوکیشن ڈویژنل ڈائریکٹرز کو کہا گیا ہے کہ زیر التواء کیسز کی10جنوری 2025تک انکوائریز مکمل کرکے ایک ماہ کے اندر اندر تفصیل فراہم کریں’ذرائع کے مطابق فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں اساتذہ کیخلاف ڈسپلنری کیسز عرصہ دراز سے التواء کا شکار ہیں جبکہ ڈسپلنری کیسز کی پیڈا ایکٹ کے تحت60دنوں میں انکوائری مکمل کرکے 30دنوں میںفیصلہ کرنا ہوتا ہے ڈویژنل ڈائریکٹراور سی ای او ایجوکیشنز کی طرف سے سست روی کی جارہی ہے’ڈسپلنری کیسز کی بروقت تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم میں بھی حرج ہوتا ہے جنہوں نے بروقت انکوائری مکمل نہیں کی ان افسران سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے وضاحت بھی طلب کی جائے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشنز 13جنوری2025ء تک تمام تاخیر شدہ کیسز کو ڈی پی آئی آفس میں جمع کروائیں’احکامات نظر انداز کرنیوالوںکیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں