اے سی کمالیہ اقرا ناصر کا ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد

کمالیہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیر نگرانی تحصیل کمالیہ میں دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لیے مختلف محکموں کے نمائندے موجود تھے ۔ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد زمینوں کے انتقال، فرد کے اجرا، رجسٹری، ریکارڈ درستگی اور دیگر مسائل کو فوری اور شفاف طریقے سے حل کرنا ہے ۔ عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے مسائل مقامی سطح پر اور بغیر کسی رکاوٹ کے حل ہو رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں