حکومتی اقدامات کے باوجود مہنگائی کا جن بے قابو

لاہور (بیوروچیف) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سبزیاں سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کی جانے لگیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کا کی قیمت 140روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں پیاز 160روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر کے سرکاری نرخوں میں پانچ روپے کمی کے بعد قیمت 180روپے کلو مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر220 روپے، آلو 70روپے کے بجائے 80روپے فی کلو میں بیچا جارہا ہے۔ لہسن 585روپے کے بجائے 800، ادرک 295 روپے کے برعکس 400روپے، بند گوبھی 60اور پھول گوبھی 80روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ پالک اور ساگ 50روپے اور دیگر موسمی سبزیاں شلجم 50، مولی 40اور گاجر 60روپے کلو بیچی جارہی ہیں۔ دوسری جانب برائلر گوشت کے نرخ بدستور 595روپے فی کلو برقرار ہیں جبکہ فارمی انڈے 329روپے فی درجن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں