گیس لیکج کے باعث کمرہ میں آگ لگنے سے نوجوان جھلس گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مدینہ ٹائون کے علاقہ208چک روڈ حسن ولاز میں کمرہ میں گیس لیکج کے باعث آگ کی لپیٹ میں آکرنوجوان بری طرح جھلس گیا’ ریسکیو1122نے مضروب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا’بتایا جاتا ہے کہ حسن ولاز کا رہائشی45سالہ اعجاز ولد عبدالخالق کے گھر میں گیس لیکج ہورہی تھی اس نے دِیا سلائی جلائی تو آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آکر وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں