چلتی ٹرین کی بوگی پٹٹری سے اتر گئی

ٹنڈو آدم (نامہ نگار) ٹنڈو آدم کے قریب بہائو الدین زکریا ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرینوں کی آمد و رفتچند گھنٹوں بعد بحال۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سے ملتان جانے والی بہائو الدین زکریا ایکسپریس کی بوگی اوڈیرو لعل اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثے کے بعد کراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا، شدید سردی میں مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ریلوے حکام کے مطابق کچھ گھنٹے بعد ہی اپ ٹریک کو بحال کردیا گیا، ٹرینوں کی آمد و رفت جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں