کمالیہ،قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی اراضی پر7ہزار پودے لگادئیے گئے

کمالیہ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کا ماحول دوست اقدام کچھ عرصہ قبل واگزار کروائی جانی والی سرکاری زمین پر 7ہزار پودے لگا کر ریکارڈ قائم کردیا.تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے چک نمبر 723 گ ب میں سرکاری زمین کا قبضہ وگزار کرواکر محکمہ جنگلات کے ہینڈ اوور کیا جس پر کاروائی کرتے 64کنال پر پودے لگا دیے گیے جن میں ارجن، سکھ چین، جامن اور شہتوت کے پودے شامل ہیں۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جانے کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں